پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 73 ارب 65 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 440 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 21 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں …

کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 73 ارب 65 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 440 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 21 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 33 لاکھ 940 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 126.25 پوائنٹس کی مندی سے 21665.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔