دوحہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر نے اعتراف کیا ہے کہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کی وجہ سےان کی فضائی کمپنی کورواں سال خسارے کا سامنا ہوگا۔انھوں نے امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویومیںکہا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال جون سے اپنی فضائی حدود سے قطری …
قطر ائیر ویز کو رواں سال خسارے کا اندیشہ

مزید خبریں
دوحہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر نے اعتراف کیا ہے کہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کی وجہ سےان کی فضائی کمپنی کورواں سال خسارے کا سامنا ہوگا۔انھوں نے امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویومیںکہا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال جون سے اپنی فضائی حدود سے قطری طیاروں کے گذرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے انھیں ترکی اور ایران کا لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ایندھن اور مرمت کی مد میں اخراجات میں اضافہ ہوا ہے،جسکی وجہ سے فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔








