اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) برطانوی حکومت نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تجارت اور کاروباری مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات برطانوی وزیراعظم کے پاکستان کےلئے تجارتی نمائندہ اور رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے اپنی ملاقات کے دوران کہی جو بدھ کو یہاں ہوئی۔ دانیال عزیز نے پاکستان میں سرمایہ کاری …
برطانوی وزیراعظم کے تجارتی نمائندہ رحمان چشتی کی وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) برطانوی حکومت نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تجارت اور کاروباری مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات برطانوی وزیراعظم کے پاکستان کےلئے تجارتی نمائندہ اور رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے اپنی ملاقات کے دوران کہی جو بدھ کو یہاں ہوئی۔ دانیال عزیز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں برطانیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے مابین طویل دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے میں برطانوی کمپنیوں کی دلچسپی اور آمادگی کی بھی تعریف کی اور اسے پاکستان کی ترقی کےلئے ان کا بڑا اہم کردار قرار دیا۔ انہوں نے نجی شعبہ میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں سرمایہ کار دوست ملک نہیں سمجھاجاتا تھا تاہم موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ، توانائی، مالیاتی اداروں اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ نجکاری کے شفاف سودوں میں بھرپور حصہ لیں۔








