اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یردکل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ …
وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے ترکی کے سفیر مصطفی یردکل کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یردکل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے تعلیم سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی شعبہ کےلئے فنڈنگ بڑھادی گئی ہے اور ملک میں سکول نہ جانے والے طلباءکی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی شرح بڑھائی جارہی ہے۔








