وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے بنی گالہ میں کورنگ نالے پر کیمپ کاقیام

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے نے بنی گالہ میں کورنگ نالے پر کیمپ قائم کر دیا۔ وزیر مملکت نے کیمپ کے دورہ کے دوران احکامات جاری کئے کہ کورنگ نالے میںسیوریج کا پانی ڈالنے والی تمام عمارتوں کو فوری نوٹس بھجوائے جائیں، نالے میں گرنے والے گندے پانی کے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے نے بنی گالہ میں کورنگ نالے پر کیمپ قائم کر دیا۔ وزیر مملکت نے کیمپ کے دورہ کے دوران احکامات جاری کئے کہ کورنگ نالے میںسیوریج کا پانی ڈالنے والی تمام عمارتوں کو فوری نوٹس بھجوائے جائیں، نالے میں گرنے والے گندے پانی کے تمام ذرائع منقطع کر دیئے جائیں، کورنگ نالے میں گندا پانی ہر گز شامل نہیں ہونے دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق اور ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کورنگ نالے کے سروے کا حکم دیا تاکہ نالے کی حدود اور اس سے ملحق تجاوزات کا تعمیرات کا پتہ لگایا جا سکے اور ان عمارات سے نالے میں شامل ہونے والے سیوریج کے پانی کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں