لیبیا میں کشتی کے المناک حادثہ میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) لیبیا میں کشتی کے المناک حادثہ میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں بدھ کو بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچادی گئیں۔ حکومت پاکستان نے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ملک واپس لانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خصوصی سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) سفیر شاہ ایم جمال نے ایئر پورٹ حکام سے میتیں وصول کیں۔ میتوں کی شناخت اور …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) لیبیا میں کشتی کے المناک حادثہ میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں بدھ کو بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچادی گئیں۔ حکومت پاکستان نے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ملک واپس لانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خصوصی سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) سفیر شاہ ایم جمال نے ایئر پورٹ حکام سے میتیں وصول کیں۔ میتوں کی شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے اور میتیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے متعلقہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ پاکستانیوں کی میتیں فلائٹ نمبر ایس وی722 کے ذریعے 4 بجے پہنچیں۔ حکومت پاکستان نے متوفیوں کی محفوظ ٹرانسپورٹیشن کے تمام اخراجات برداشت کئے۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے 2 افسران خالد جمالی اورخالد مجید بھی ایئرپورٹ پرموجود رہے۔

مزید خبریں