آٹوا ۔15 فروری (اے پی پی) وزیر تجارت پرویز ملک نے کینیڈا کے صوبہ اونٹ ریوئے کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت مائیکل جان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور اونٹ ریوئے کے درمیان تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مائیکل جان کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ہونے والی معاشی ترقی سے آگاہ …
وزیر تجارت پرویز ملک نے کینیڈین صوبائی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت مائیکل جان سے ملاقات،پاک کینیڈا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
آٹوا ۔15 فروری (اے پی پی) وزیر تجارت پرویز ملک نے کینیڈا کے صوبہ اونٹ ریوئے کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت مائیکل جان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور اونٹ ریوئے کے درمیان تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مائیکل جان کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ہونے والی معاشی ترقی سے آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستان میں موجود تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا کی وفاقی کابینہ کے ارکان خصوصاً وزیر برائے بین الاقوامی تجارت فرانکوئس فلپ شیمپن سے ان کی ملاقاتیں نہایت مفید رہی ہیں۔








