مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کوعلالت کے باعث صورہ ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا

سرینگر ۔ 15 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک کو علالت کے سبب صورہ ہسپتال سرینگر میں دخل کردیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو گردوں میں خرابی اور پیشاب کی نالی میں خون جم جانے کے باعث حالت خطرناک حد تک بگڑ جانے کے باعث بدھ کوسینٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں …

سرینگر ۔ 15 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک کو علالت کے سبب صورہ ہسپتال سرینگر میں دخل کردیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو گردوں میں خرابی اور پیشاب کی نالی میں خون جم جانے کے باعث حالت خطرناک حد تک بگڑ جانے کے باعث بدھ کوسینٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکٹر ان کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں۔ محمد یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے 6فروری کو سرینگر میں اپنی پارٹی کے دفترسے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کردیا تھا ۔

مزید خبریں