وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت گلگلت بلتستان کی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بہبود کے لئے پر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے سے علاقے کے لوگوں کے لئے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت گلگلت بلتستان کی عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بہبود کے لئے پر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے سے علاقے کے لوگوں کے لئے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو سی پیک کے تحت بعض اہم منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید خبریں