وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ ہمیں2013ءمیں مایوس پاکستان ملا اور اب 2018ءمیں ترقی کرتا ہوا خوشحال پاکستان ہے، اس بنیاد پر مسلم لیگ (ن) عوام انتخابات میں حصہ لے گی، نیب نے وزارت داخلہ کو جو نام دیئے وہ روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ ہمیں2013ءمیں مایوس پاکستان ملا اور اب 2018ءمیں ترقی کرتا ہوا خوشحال پاکستان ہے، اس بنیاد پر مسلم لیگ (ن) عوام انتخابات میں حصہ لے گی، نیب نے وزارت داخلہ کو جو نام دیئے وہ روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لودھراں کے ضمنی الیکشن نے عوام کے اعتماد کا اظہار کیا، عوامی رائے پورے ملک میں ہوتی ہے یہ اس طرح بنتی ہے کہ عوام دیکھتے ہیں کہ کون سی جماعت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ ووٹر ہمیشہ پاکستان کے حق میں فیصلے کرتے ہیں اور نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

مزید خبریں