اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام پاکستان (ایف ایف پی) کے تین رکنی وفد نے ڈیانا نارتھوے کی سربراہی میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر مملکت کو پروگرام کے مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لوگوں کےلئے غذائیت میں بہتری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایف …
وزیر مملکت رانا محمد افضل خان سے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام پاکستان کے وفدکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام پاکستان (ایف ایف پی) کے تین رکنی وفد نے ڈیانا نارتھوے کی سربراہی میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر مملکت کو پروگرام کے مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لوگوں کےلئے غذائیت میں بہتری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایف ایف پی کو سراہتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایف ایف پی حکومت برطانیہ کا پرگرام ہے جس کا گزشتہ اکتوبر میں اجراءکیا گیا۔







