وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا ضلع حافظ آباد میں گیس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے 2013ءکے جنرل الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، گذشتہ چار سال میں ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ساز ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے یہ بات ضلع حافظ آباد کے دیہاتوں کوٹ حسن اور ٹھٹھہ چینا میں گیس …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے 2013ءکے جنرل الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، گذشتہ چار سال میں ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ساز ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے یہ بات ضلع حافظ آباد کے دیہاتوں کوٹ حسن اور ٹھٹھہ چینا میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔