اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا سب سے پہلے مشورہ میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں نے میرے موقف کی تائید کی تھی، عمران خان کے ساتھ کوئی بھی ذی شعور آدمی شامل نہیں ہو سکتا۔ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا سب سے پہلے مشورہ میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں نے میرے موقف کی تائید کی تھی، عمران خان کے ساتھ کوئی بھی ذی شعور آدمی شامل نہیں ہو سکتا۔ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران ایک سے دو مقامات پر سیکورٹی خطرات کا سامنا بھی رہا، پارٹی کے 5 سے 6 سینئر رہنماﺅں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا تھا، یہ حقیقت ہے کہ جی ٹی روڈ جانے میں سیکورٹی خدشات تھے، پارٹی کے نوجوان رہنماﺅں نے میرے موقف کی تائید کی تھی۔







