اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام موسم بہار 2018ءکی شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ ایف نائن پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ یہ شہر سرسبز و شاداب ہے جس کیلئے بہت سارے …
وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان کی موسم بہار 2018ءکی شجرکاری مہم میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام موسم بہار 2018ءکی شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ ایف نائن پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ یہ شہر سرسبز و شاداب ہے جس کیلئے بہت سارے اداروں، شہروں اور غیر سرکاری ماحول دوست اداروں کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیگر شہروں کے رہنے والے بھی درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں تو ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ہمیں اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ ہم نے اس شہر کے درختوں کو تحفظ دینا ہے۔







