وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں ان لوگوں کا نام ڈالا جاتا ہے جو مفرور ہوتے ہیں، جوعدالت میں دن میں دو دو دفعہ اور ہفتے میں تین تین دفعہ پیش ہو رہے ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا جواز ہے،وزارت داخلہ میں دیکھا …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں ان لوگوں کا نام ڈالا جاتا ہے جو مفرور ہوتے ہیں، جوعدالت میں دن میں دو دو دفعہ اور ہفتے میں تین تین دفعہ پیش ہو رہے ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا جواز ہے،وزارت داخلہ میں دیکھا جائے گا کہ کیا وہ تقاضے پورے ہوتے ہیں جو ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے ضروری ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ،عوام دیکھ رہے ہیں کہ ضمنی ریفرنس پر ضمنی ریفرنس آرہے ہیں ، چھ ریفرنسز اور جے آئی ٹی رپورٹ میں تو کچھ نہیں ملا، جے آئی ٹی نے جو صندوق بھر کے جمع کرایا اس میں سے بھی کچھ نہیں ملا، ای سی ایل پہ نام ڈالنے کے لئے آئینی اور قانونی طریقہ کار دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں