سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے سینٹرل جیل سرینگر میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر بندوں کی زندگیوں سے جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ طبی …
مقبوضہ کشمیر، سیّد علی گیلانی کا سینٹرل جیل سرینگر میں نظربند کشمیریوںکی حالت زار پر اظہار تشویش

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیّد علی گیلانی نے سینٹرل جیل سرینگر میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر بندوں کی زندگیوں سے جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث نظر بند مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما عبدالاحد پرہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کا آپریشن کے ذریعے ہی علاج ہوسکتا ہے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں طبی سے مسلسل محرو م رکھا ہے۔








