اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان اور تیونس کے درمیان صنعتی،زرعی،بنکنگ،انصاف سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے پاگئے۔معاہدوں پر دستخط گزشتہ روز تیونیسیا میں پاک تیونس مشترکہ کمیشن کے نویں سیشن کے موقع پر کئے گئے۔وزراءخارجہ سطح پر پاک تیونس مشترکہ کمیشن اجلاس منعقد کرنیکا یہ پہلا موقع ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان …
پاکستان اور تیونس کے درمیان صنعتی،زرعی،بنکنگ، کے حوالے سے معاہدے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان اور تیونس کے درمیان صنعتی،زرعی،بنکنگ،انصاف سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے پاگئے۔معاہدوں پر دستخط گزشتہ روز تیونیسیا میں پاک تیونس مشترکہ کمیشن کے نویں سیشن کے موقع پر کئے گئے۔وزراءخارجہ سطح پر پاک تیونس مشترکہ کمیشن اجلاس منعقد کرنیکا یہ پہلا موقع ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان اور تیونس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔سیکورٹی،انسداد دہشت گردی،دفاع،انصاف،اقتصادی ترقی،تجارت،سرمایہ کاری،تعلیم ،سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو توسیع دینے اور مستحکم کرنے کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔و







