وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا راول لیک اورکورنگ نالے کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول لیک اورکورنگ نالے کا دورہ کیا ۔وزیر مملکت نے راول لیک کے اطراف سروے کا حکم دیا تاکہ لیک میں کسی بھی طرف سے براہ راست گندے پانی کی شمولیت کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کیپٹن (ر) سعد بھی وزیر …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول لیک اورکورنگ نالے کا دورہ کیا ۔وزیر مملکت نے راول لیک کے اطراف سروے کا حکم دیا تاکہ لیک میں کسی بھی طرف سے براہ راست گندے پانی کی شمولیت کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کیپٹن (ر) سعد بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ روال لیک پارک کا کسی قسم کا فضلہ جھیل میں نہیں پھینکا جاتا۔ پارک کے فضلے کیلئے سیوریج ٹینک بنائے گئے ہیںجنھیں باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے۔دورے کے دوران اے سی پوٹھو ہار نے وزیر مملکت کو بتایا کہ کورنگ نالے کے اطراف سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں