اس سال کو ختم نبوت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے، وفاقی وزیر سردار یوسف

راولپنڈی ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال کو ختم نبوت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں کانفرنسیں منعقد کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں ختم نبوت کانفرنس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا …

راولپنڈی ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال کو ختم نبوت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں کانفرنسیں منعقد کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں ختم نبوت کانفرنس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تعلق ایمان سے ہے۔معاشرے میں ایسے عناصر ہیں جو خود سے فیصلہ کرتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی غیر مسلم رہتے ہیں سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر آزادی حاصل ہے، وہ اپنے حقوق پوری طرح سے حاصل کر رہے ہیں۔