ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

94

ہانگ کانگ ۔ 27 فروری (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 236.23 پوائنٹ (1.07 فیصد) اضافے کے ساتھ22389.86 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 15.53 پوائنٹ (0.88 فیصد) بڑھنے کے بعد 1790.34 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 45.59 پوائنٹ (0.14 فیصد) اضافے کے ساتھ 31544.19 پوائنٹ رہا۔