پہلا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 351 رنز پر آﺅٹ

ڈربن ۔ 2 مارچ (اے پی پی) مچل سٹارک کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 351 رنز کے جواب میں دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹارک کی برق رفتار باﺅلنگ اور نیتھن لیون کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈی …

ڈربن ۔ 2 مارچ (اے پی پی) مچل سٹارک کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 351 رنز کے جواب میں دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹارک کی برق رفتار باﺅلنگ اور نیتھن لیون کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈی ویلیئرز کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، ویلیئرز 71 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، سٹارک نے 5 نیتھن لیون نے 3 اور جوش ہیزلووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ لی، دریں اثناءآسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، مچل مارش نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیشو مہاراج نے 5، ورنن فلینڈر نے 3 اور کاگیسو ربادا نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں