انقرہ ۔ 5 مارچ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب مینول ماکرون سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوانِ صدر نے کہا ہے کہ صدر اردوان نے حالیہ مغربی افریقی ملکوں کے د وروں کے حوالے سے بھی اپنے ہم منصب سے بات کی اور شام کے مشرقی الغوطہ علاقے میں انسانی صورتحال …
ترک صدر کی فرانسیسی ہم منصب سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
انقرہ ۔ 5 مارچ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب مینول ماکرون سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوانِ صدر نے کہا ہے کہ صدر اردوان نے حالیہ مغربی افریقی ملکوں کے د وروں کے حوالے سے بھی اپنے ہم منصب سے بات کی اور شام کے مشرقی الغوطہ علاقے میں انسانی صورتحال پر غور کیا۔








