اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی ہدایات پر گرین پاکستان پروگرام کے تحت پارلیمنٹ لاجز کے سامنے ڈی چوک میں 700 درختوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے پروگرام کے تحت پیر کو ڈی چوک میں پودا لگایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے ڈی چوک میں پودا لگایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی ہدایات پر گرین پاکستان پروگرام کے تحت پارلیمنٹ لاجز کے سامنے ڈی چوک میں 700 درختوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے پروگرام کے تحت پیر کو ڈی چوک میں پودا لگایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز فروری میں کیا گیا اور ہم نے اس حوالہ سے مزید سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ کامیاب سرگرمی ”گھر گھر ایک شجر “ ہے جس میں طلباءنے رضا کارانہ طور پر گھر گھر جا کر پودے تقسیم کئے اور اس سلسلہ میں انہوں نے اسلام آبا د کے 5000 گھروں میں پودے تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ”گھر گھر ایک شجر“ مہم کے تحت ہمارا ہدف 10 ہزار گھرو ں تک پہنچنا ہے۔








