سری نگر۔ 7 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمےر میںشوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل اور غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں کی سرینگر سینٹرل جیل سے جموں منتقلی کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قےادت نے دی تھی۔ تمام چھوٹے بڑے شہروںاور قصبوں میں دکانیں، کاروباری …
مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ، مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پابندیاں نافذ ،گیلانی، میر وعظ ، یاسین ملک نظر بند

مزید خبریں
سری نگر۔ 7 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمےر میںشوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل اور غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں کی سرینگر سینٹرل جیل سے جموں منتقلی کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قےادت نے دی تھی۔ تمام چھوٹے بڑے شہروںاور قصبوں میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے تھے۔جنوبی کشمیرمیں آج مسلسل تیسرے روز بھی ریل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں۔








