دبئی ۔ 8 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، لاہور قلندر کو متواتر چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 164 رنز کا ہدف 18ویں اوور …
پی ایس ایل تھری 18واں میچ، لاہور قلندر کو متواتر چھٹی شکست، ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات معدوم

مزید خبریں
دبئی ۔ 8 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، لاہور قلندر کو متواتر چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 164 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، لیوک رونکی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندر کے باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اینتن ڈیوچ کی 62 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ لیوک رونکی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








