خواتین کے مساوی حقوق کےلئے جدوجہد جاری ہے، جرمن چانسلر

برلن ۔ 9 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے مساوی حقوق کی جدوجہد جاری ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ اپنے انسٹاگرام ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس تناظر میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے …

برلن ۔ 9 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے مساوی حقوق کی جدوجہد جاری ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ اپنے انسٹاگرام ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس تناظر میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ جرمنی کی وسیع تر نئی مخلوط حکومت میں خواتین کی نمائندگی بڑھائے جائے گی۔