عامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو49رنز سے ہرا کر سپر ایٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا

لاہور ۔ 9 مارچ (اے پی پی) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلز T-20 کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔پہلے میچ میںعامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو49رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر170 رنز بنائے۔طاہر مغل73،جمشید علی45 اور عامر الیاس بٹ 22 رنز بنا …

لاہور ۔ 9 مارچ (اے پی پی) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلز T-20 کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔پہلے میچ میںعامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو49رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر170 رنز بنائے۔طاہر مغل73،جمشید علی45 اور عامر الیاس بٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے شہزاد بٹ نے دو جبکہ شان شاہد، عبدالحالق اور نعیم خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میںٹوٹلی کرکٹ کی ٹیم 17,1اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 121رنز بنا سکی۔عبدالخالق 35 ، کامران ڈار31، محمد شاہد 23 رنزکے ساتھ نمایاں رہے

مزید خبریں