دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے کینگروز کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 263 رنز بنا کر 20 رنز کی برتری حاصل کر لی

62

پورٹ الزبتھ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 263 رنز بنا کر مجموعی طور پر 20 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 88 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم یکے بعد دیگرے دونوں بلے بازوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم دباﺅ کا شکار ہو گئی لیکن اس موقع پر ڈی ویلیئرز نے روایتی انداز اپنایا، وہ کینگروز باﺅلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ گئے، انہوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف کینگروز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو 20 رنز کی برتری بھی دلا دی، ایلگر 57 اور آملہ 56 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں لیں۔