دبئی۔12 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈیٹرز پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈیٹرز آٹھ میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ …
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

مزید خبریں
دبئی۔12 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈیٹرز پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈیٹرز آٹھ میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات میچ کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کی اور وہ دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے نو نو پوائٹنس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کراچی کنگز تیسرے اور ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔








