راجر فیڈرر، ہیون چنگ، اینڈرسن، کارینو بسٹا، بورنا کورک کیوواس اور فرٹز انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز ۔ 13 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، ہیون چنگ، کیون اینڈرسن، کارینو بسٹا، بورنا کورک، پبلو کیوواس اور فرٹز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 راﺅنڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے …

انڈین ویلز ۔ 13 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، ہیون چنگ، کیون اینڈرسن، کارینو بسٹا، بورنا کورک، پبلو کیوواس اور فرٹز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 راﺅنڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی کریجی نووچ کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جنوبی کورین کھلاڑی ہیون چنگ نے جمہوری چیک کے ٹامس برڈچ کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جنوبی افریقن کھلاڑی اینڈرسن بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے

مزید خبریں