کولمبو ۔ 15 مارچ (اے پی پی)سری لنکا رواں ماہ پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان 20 سے 31 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا …
سری لنکا رواں ماہ پاکستان ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 15 مارچ (اے پی پی)سری لنکا رواں ماہ پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان 20 سے 31 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچز 20 مارچ، 22 مارچ اور 24 مارچ کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کولمبو میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ، دوسرا میچ 30 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔








