رونالڈو کا ریکارڈ پاش پاش، لائنل میسی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں تیز ترین 100 گولز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

لندن۔ 16 مارچ (اے پی پی) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں تیز ترین 100 گولز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں چیلسی کے خلاف پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں دو گولز کر کے کرسٹیانو رونالڈو کا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تیز ترین گولز کی سنچری مکمل کرنے …

لندن۔ 16 مارچ (اے پی پی) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں تیز ترین 100 گولز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں چیلسی کے خلاف پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں دو گولز کر کے کرسٹیانو رونالڈو کا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تیز ترین گولز کی سنچری مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، میسی نے 123 میچز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ رونالڈو نے 144 میچز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔