پہلا پاکستان ریلویز سی ای او ویٹ لفٹنگ گولڈ کپ15 اپریل سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پہلا پاکستان ریلویز سی ای او ویٹ لفٹنگ گولڈ کپ 15 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امین بٹ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پہلا پاکستان ریلویز سی ای او ویٹ لفٹنگ گولڈ کپ 15 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امین بٹ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں 56 کلوگرام، 62 کلوگرام، 69 کلوگرام، 77 کلوگرام، 85 کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور 105 پلس کلوگرام شامل ہیں۔