ایمسٹرڈیم ۔ 16 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ رواں سال 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 23 جون کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت چیمپئنز ٹرافی میں دنیائے ہاکی کی 6 …
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان، میگا ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 23 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

مزید خبریں
ایمسٹرڈیم ۔ 16 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ رواں سال 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 23 جون کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت چیمپئنز ٹرافی میں دنیائے ہاکی کی 6 ٹیمیں میزبان ہالینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن، بیلجیئم، پاکستان اور بھارت ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ہالینڈ میزبان ملک کی حثییت سے شرکت کررہا ہے، اسی طرح آسٹریلیا کو دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ ورلڈ کپ 2014ءکا بھی فاتح ہونے، ارجنٹائن کو اولمپکس2016ءکا چیمپئن ہونے کی حثییت سے جگہ دی گئی ہے، بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کو ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹیو بورڈ کی خصوصی دعوت پر میگا ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔








