کولمبو ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو با آسانی 3-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی …
پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی

مزید خبریں
کولمبو ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو با آسانی 3-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے سری لنکن کھلاڑی کاویشا کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، پاکستان کے محمد شعیب نے دوسرے سنگل مقابلے میں سری لنکا کے چاتوریا کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، محمد احمد کامل اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں بھی سری لنکن جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ پاکستان کو فائنل میں آج ہفتہ کو پیسفک اوشنیا کا چیلنج درپیش ہو گا جس نے سیمی فائنل میں ویتنام کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔








