شارجہ ۔ 17 مارچ (اے پی پی)پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، انہوں نے پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں مصباح الحق اور والٹن کو آﺅٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں …
شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باﺅلر بن گئے

مزید خبریں
شارجہ ۔ 17 مارچ (اے پی پی)پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، انہوں نے پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں مصباح الحق اور والٹن کو آﺅٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو، سری لنکا کے لاستھ مالنگا اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بھی 300 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔








