وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی گوادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر طلباءو طالبات سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013ءکے مقابلے میں 2018ءکا گوادر پرامن اور خوشحال ہے، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستان 2025ءتک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، گوادر کے نوجوان اس ملک …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013ءکے مقابلے میں 2018ءکا گوادر پرامن اور خوشحال ہے، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستان 2025ءتک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، گوادر کے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گوادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر طلباءو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اکیسویں صدی نظریہ کی نہیں بلکہ تعلیم اور معیشت کی صدی ہے، نظریاتی مباحثوں سے بالاتر ہو کر اقتصادی ترقی کو مدنظر رکھ کر معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔