بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت بی آئی ایس پی ملک بھر میں مستحقین کو ذاتی کاروبار کیلئے بزنس انکیوبیشن (بی آئی ایس ای) کیلئے فریم ورک تشکیل دے گی۔ سماجی تحفظاتی ترقیاتی منصوبے کے تحت پروگرام کے …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت بی آئی ایس پی ملک بھر میں مستحقین کو ذاتی کاروبار کیلئے بزنس انکیوبیشن (بی آئی ایس ای) کیلئے فریم ورک تشکیل دے گی۔ سماجی تحفظاتی ترقیاتی منصوبے کے تحت پروگرام کے اخراجات ایشائی ترقیاتی بینک برداشت کرے گا جس میں بی آئی ایس ای کیلئے سروس لیول اگریمنٹ (ایس ایل اے) پر دستخط کئے جائیںگے۔ 35 ملین امریکی ڈالر کے بی آئی ایس ای پروگرام کے پہلے مرحلہ پر آئندہ ماہ سے 2 سال کیلئے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ سال 2015ءمیں اس پروگرام کا تصور پیش کیا گیا اور اس اقدام کو شروع کرنے میں تین سال لگے۔ انہوں نے سیکرٹری بی آئی ایس پی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ بی آئی ایس پی اس پروگرام کو جاری رکھے گا۔