اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) وزارت مذہبی امور میں نظام صلوة کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں نظام صلوة بل کے مسودے پر اتفاق رائے کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان و نماز کے حوالے سے ایک بل کے مسودے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت نظام صلوة کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی ) وزارت مذہبی امور میں نظام صلوة کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں نظام صلوة بل کے مسودے پر اتفاق رائے کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان و نماز کے حوالے سے ایک بل کے مسودے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں نظام صلاة کمیٹی سمیت تمام مسالک کے جید علماءکرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ، وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چوہدری سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بل کے مسودے پر باہمی مشاورت کے بعد اسے مزید بہتر بنایا گیا۔ سردار محمد یوسف نے علماءکرام کو اس بل پر محنت اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے مسودے پر دیگر متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ان سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔









