اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطاءکر دیا۔ اس حوالہ سے بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے بعد صدر مملکت سے پاک فضائیہ کے سربراہ …
صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطاءکر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطاءکر دیا۔ اس حوالہ سے بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے بعد صدر مملکت سے پاک فضائیہ کے سربراہ نے علیحدگی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ کے معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوںمیں مزید اضافہ ہو گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل زبیر محمود حیات اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔








