اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کی کامیابی امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ موجودہ جمہوری حکومت کے وژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی حکومتوں کے تعاون اور مسلح افواج …
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کی کامیابی امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ موجودہ جمہوری حکومت کے وژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی حکومتوں کے تعاون اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداءنے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملنے والے چینلجز سے نبردآزما ہوکر آج پرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔








