کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اکمل نے کراچی کنگز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو میں 17 گیندوں پر ففٹی جڑ کر لیوک رونکی کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور ۔ 21 مارچ (اے پی پی)پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو میں 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا، رونکی نے …

لاہور ۔ 21 مارچ (اے پی پی)پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو میں 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا، رونکی نے کراچی کنگز کے خلاف ہی کوالیفائر ون میچ میں 19 گیندوں پر ففٹی بنا کر تیز ترین نصف سنچری کاریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ٹو میں کامران اکمل قہر بن کر کنگز کے باﺅلرز پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا اور 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، اکمل نے 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی، اکمل 27 گیندوں پر 8 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد روی بوپارا کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔