اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ دہشت گرد حملہ میں قیمتی اور بےگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بدھ کو کابل یونیورسٹی اور علی آباد ہسپتال کے قریب …
پاکستان کی کابل میں خود کش حملہ کی شدید مذمت ، وحشیانہ دہشت گرد حملہ میں بےگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ دہشت گرد حملہ میں قیمتی اور بےگناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بدھ کو کابل یونیورسٹی اور علی آباد ہسپتال کے قریب خود کش حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گرد حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔








