وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ملک کے مختلف علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات کی بندش پر نوٹس

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے مختلف علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو اپنی …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے مختلف علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو اپنی پسندکے چینل کی نشریات دیکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیمرا مختلف علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات کی بحالی کے لیے قانون پر عملدرآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ جیو نیوزکی بندش پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے، کسی بھی چینل کی نشریات اس کی متعین پوزیشن سے تبدیل کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق چینلز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے‘ پیمرا قانون پر عمل نہ کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔