وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی دستاویزات اور سمجھوتوں سمیت گہرے سمندروں میں ماہی گیری کی پالیسی 2018ءاور قومی غذائی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دےدی ہے، وفاقی کابینہ نے ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ناموں کے اخراج اور اندراج کے حوالہ سے کیسوں کے جائزہ کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی دستاویزات اور سمجھوتوں سمیت گہرے سمندروں میں ماہی گیری کی پالیسی 2018ءاور قومی غذائی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دےدی ہے، وفاقی کابینہ نے ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ناموں کے اخراج اور اندراج کے حوالہ سے کیسوں کے جائزہ کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے سپیشل کورٹ (آفینسز ان بینک ٹو) لاہور کیلئے پریذائیڈنگ آفیسر کی تعیناتی، سپیشل کورٹ (سنٹرل) راولپنڈی میں جج کی تعیناتی، کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بنچ ٹو لاہور کے ممبر ٹیکنیکل کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں اضافہ اور جنگلات کے شعبہ میں چین کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام کے ضمن میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ کمیشن کے قیام کیلئے معاہدہ پر دستخط، پاکستان اور سری لنکا کی حکومتوں کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط، فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان اور سری لنکا کے بندرا نائیکا ڈپلومیٹک انسٹی ٹیوٹ کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی اور سری لنکا کے جیمز اینڈ جیولری ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کی منظوری دی۔