اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی نصاب میں بنیادی معاشرتی چیلنجز ،قومی مقاصد سے متعلق معلومات ،قومی ثقافت ،ورثے اور زبان کے حوالے سے تفصیلات شامل ہونی چاہیں تا کہ نئی نسل کو ثقافت ،ورثے اور زبان سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے،بچوں میں اقدار پر ر مبنی تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا نجی سکول کے زیر اہتمام اقدار پر مبنی تعلیمی کانفرنس 2018سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی نصاب میں بنیادی معاشرتی چیلنجز ،قومی مقاصد سے متعلق معلومات ،قومی ثقافت ،ورثے اور زبان کے حوالے سے تفصیلات شامل ہونی چاہیں تا کہ نئی نسل کو ثقافت ،ورثے اور زبان سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے،بچوں میں اقدار پر ر مبنی تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے ،تعلیمی شعبے میں اساتذہ کے استعداد کار کو بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات شروع کیں،وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام میں پہلی مرتبہ پبلک سکولوں کے نصاب کو عصر حاضر کے مطابق بنانے اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، پہلی مرتبہ قومی نصاب کا جائزہ لیکر ایک مربوط نصاب تیار کیا جارہا ہے ،پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات متعارف کرائیں گئیں ہیں جس سے پنجاب میں پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فرق بہت کم رہ گیا ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں سکول کی سطح پر زیر تعلیم طلباءو طالبات کو پارلیمنٹ کے دورے کرائے جاتے ہیں جہاں پر طلباءو طالبات بہت کچھ سیکھتے ہیں،نئی نسل میں جمہوریت اور پارلیمنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ، واں سال 23مارچ کا موضوع” آئیں پیار کے دیئے جلائیں "رکھا گیا ہے اس دن کی مناسبت سے ہمیں تعلیمی اداروں میں برداشت کو فروغ دینے کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہیے ۔وہ بدھ کو وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں نجی سکول کے زیر اہتمام اقدار پر مبنی تعلیمی کانفرنس 2018سے خطاب کر رہیں تھیں ۔








