اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں فضائی آلودگی ایشیاءمیں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں زندگی گذارنے کے معیارات پر اثر پڑا ہے۔ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت موسم …
فضائی آلودگی ایشیاءمیں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہے،پاکستان کو اس وقت موسم سرما میں سموگ جیسے مسائل کا سامنا ہے ، وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں فضائی آلودگی ایشیاءمیں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں زندگی گذارنے کے معیارات پر اثر پڑا ہے۔ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت موسم سرما میں سموگ جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں و صنعت کے دھوئیں، فضلہ جات کو جلانے، اینٹوں کے بھٹوں اور گرد جیسی وجوہات سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بیان میں عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری فضائی آلودگی کی وجہ سے کمسن بچوں میں تقریباً 22 ہزار قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔ تقریباً 54 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ یومیہ بنتا ہے جس میں سے زیادہ تر نشیبی علاقوں میں پھینک دیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔ سالڈ ویسٹ کی مناسب تلفی نہ ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔








