اسلام آباد ۔24 مارچ (اے پی پی)پاکستان نے افغان صوبہ ہلمند میں سپورٹس سٹیڈیم پر کار بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز لوگ سٹیڈیم میں ریسلنگ کا میچ دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائی سے معصوم لوگوں …
پاکستان کی افغان صوبہ ہلمند میں سپورٹس سٹیڈیم پر کار بم حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔24 مارچ (اے پی پی)پاکستان نے افغان صوبہ ہلمند میں سپورٹس سٹیڈیم پر کار بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز لوگ سٹیڈیم میں ریسلنگ کا میچ دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائی سے معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ محسوس کرتے ہیں۔ بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغانستان کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








