اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت حالات کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے، ہم منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پر لیبر پارٹی کا …
صدر آزاد کشمیر مسعودخان اور یورپی یونین کے برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت حالات کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے، ہم منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پر لیبر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری ہاﺅس آف کامنز سے مسئلہ کشمیر کو ایوان میں زیر بحث لانے کی استدعا ہے ،سلامتی کونسل کا اہم رکن برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازع نہ بنائے، عالمی قوانین کے مطابق متنازعہ علاقوں میں بھی تعمیر و ترقی ہو سکتی ہے، توقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھی سی پیک میں جلد شامل ہو گا جبکہ یورپی یونین کے برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستانی بن کر اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کی تکمیل ہونی چاہیے۔ وہ ہفتہ کو کشمیر ہاﺅس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام عالم کو ان مظالم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت حالات کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے، ہم لیبر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کیا، ہماری ہاﺅس آف کامنز سے استدعا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ایوان میں زیر بحث لائے۔








