اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک ایک ہزار 45 افراد وطن واپس جا چکے ہیں، واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو وزارت سیفران کے حکام نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے …
یکم مارچ سے ایک ہزار 45 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں، وزارت سیفران

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک ایک ہزار 45 افراد وطن واپس جا چکے ہیں، واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو وزارت سیفران کے حکام نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے اختتام کے بعد یکم مارچ 2018ءکو پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا آغاز ہو چکا ہے۔








